متنازعہ تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے : کھوسو کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

Khoso

Khoso

اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے سیکرٹری سطح کے تبادلے کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ نگران وزیراعظم نے اپنے جواب میں تبادلوں کے احکامات جاری کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ تمام متنازعہ تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں۔ حکم عدولی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ نگران وزیراعظم نے مقف اختیار کیا کہ وہ انیتا تراب کیس کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔ تبادلے الیکشن کمیشن کے دو اپریل کے حکم کی روشنی میں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے تبادلوں کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تبادلوں کو انیتا تراب کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نگران وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔