فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب

 Nisar Khorro

Nisar Khorro

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوئی جس میں ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کی تھی اور حتمی نتیجے کو کیس کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔