تمام امیدواران کو آپس میں مل جل کر انتخابی مہم چلانے پر زور دیں گے : چوہدری وحید احمد چھپر

کھاریاں(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاںمیں تحصیل صدر کے امیدوار چوہدری وحیداحمد چھپر نے کہا کہ26 فروری کو کامیابی کے بعد کارکنان کی توقعات پر پورا، اترتے ہوئے پارٹی الیکشن میں تمام امیدواران کو آپس میں مل جل کر انتخابی مہم چلانے پر زور دیں گے کیونکہ جو بھی جس سیٹ پر جیتے گا۔

وہ پاکستان تحریک انصاف کا ہی نمائندہ ہو گا۔ذاتیات کی سیاست چھوڑ کر نظریات پر بات کرنی چاہیے ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے مہم چلانی چاہیے۔تمام سیٹوں پر مقابلہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی میں ذمہ داران بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

تحصیل کھاریاں کی تمام یونین کونسلز سے نو منتخب عہدیدرانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنا ووٹ اس شخص کو دیں جوپاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے۔اس موقع پر معززین شہر تحریک انصاف کے کارکنان اور صحافیوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔