سب ڈویژن گیپکو گلیانہ کا ملکہ فیڈر عوام کے لئے وبال جان بن گیا

گلیانہ (راجہ آفتا ب احمد عمر فا رو ق اعوان سے) سب ڈویژن گیپکو گلیانہ کا ملکہ فیڈر عوام کے لئے وبال جان بن گیا لائین سپرٹینڈنٹ کے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے ،،تفصیل کے مطابق ملکہ فیڈر کے نواعی گاوں حسام رسولپور میں واٹر سپلائی کمرے کے ساتھ بجلی کی مین لائین کنکریٹ کا بنا ہواپول تاروںسمیت آندھی اور طوفان کی وجہ سے ایک ماہ قبل ٹوٹ کر گر گیا تھا۔

متعد دبار متاثرین نے لائین سپرٹینڈنٹ چوہدری طارق محمود کو نیا پول لگانے کا مطالبہ کیا مگر ابھی تک اس مسلہ کو حل نہیں کیا گیا بجلی کا پول ٹوٹٹنے کی وجہ سے تاریں زمین کے ساتھ لگ چکی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بہت بڑا حادثہ رونما ہو سکتاہے اس کے علاوہ ٹھو ٹھا رائے بہادرمیں ٹرالرکی ٹکر سے گرکر ٹوٹنے والے کنکریٹ پول کی جگہ لوہے کے ٹوٹے ہوئے دو پولوں کو ویلڈنگ کر کے لگا دیا گیا ہے۔

جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ لائین سپرٹینڈنٹ نے ٹرالر کے ڈرائیور سے مبینہ طور پر مبلغ پچیس ہزار روپے لیکر اس کو چھوڑ اتھا جبکہ واپڈا حکام کی پالیسی کے تحت لوہے کے پول بند ہو چکے ہیں کنکریٹ پول کی جگہ کنکریٹ پول لگنا چاہیے تھا لائین سپرٹینڈنٹ نے ٹرالرڈرائیور سے وصول کی گئی رقم واپڈا کے کھاتے میں جمع نہیں کروائی گئی۔

راجہ شاھد محمود ایڈووکیٹ سابق ناظم یوسی ٹھوٹھا رائے بہادر،راجہ مظہر اقبال سابق کونسلر، صوبیدار محمد یوسف، راجہ سجاد محمود، راجہ زاھد اقبال،صوبیدار محمد اکرم ،راجہ ظفر اقبال ،حاجی محمد خالد نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے اور بجلی کے پول کے بارے میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جب لائین سپرٹینڈنٹ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ اس نے کہا کہ الزامات لگنا سروس کا حصہ ہے آپ نے میراموقف لے لیا ہے اپنی کارروائی کریں۔