ایس ایچ او تھانہ گلیانہ چوہدری محمد اقبال گجر نے لاہور کے رہایشی کیری ڈبہ کے مالک محمد افضل کے چاروں قاتلوں کو گرفتار کر لیا

گلیانہ (راجہ آفتا ب احمد عمر فا رو ق اعوان سے) ایس ایچ او تھانہ گلیانہ چوہدری محمد اقبال گجر نے لاہور کے رہایشی کیری ڈبہ کے مالک محمد افضل کے چاروں قاتلوں کو گرفتار کر لیا ،،تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل تھانہ گلیانہ کے نواحی گائوں ڈھل کہیڑ سے ایک نامعلوم ستائیس سالہ نوجوان کی نعش ملی تھی جس کے گلے میں پھندا لگا کر مارا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے صحافیوں کو ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چار ملزمان ناصر مسیح ولد شوکت مسیح ماریہ جان زوجہ ناصر مسیح سکنہ ابوبکر کالونی لاہور،شفیق مسیح ولد محمد رفیق سکنہ ملتان روڈ لاہور محمد عامر ولد محمد اکبرسکنہ لاہور نے باہمی صلاح مشورے سے مقتول محمد افضل ولد آفتاب احمد ساندہ کلاں لاہور کا کیری ڈبہ کھاریاں کے لئے بک کروایا۔

اور اسے تھانہ گلیانہ کے نواعی گائوں کے قریب لے جا کر رات کی تاریکی میں گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا اور کیری ڈبہ جس کی مالیت چھے لاکھ بتائی جاتی ہے اسے رضا خاں پٹھان کو پشاور میں جاکر ایک لاکھ روپے میں فروخت کر دیا اوراس واردات کے ماسٹر مائنڈ ناصر مسیح نے اپنی بیوی کو بھی اس جرم میں شامل کیا۔

دوران تفتیش اُس نے بتایا کہ میں نے مبلغ اکیس اکیس ہزار اپنے ساتھیوں کو دیے اور باقی رقم ہم دونوں میاں بیوی نے رکھ لی ملزما ن نے بہت سی گاڑیاں چوری کرکے بیچنے کا بھی اعتراف کیا تمام ملزمان ریمانڈ پر تھانہ گلیانہ میں بند ہیں۔