چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راجہ یاسرسرفراز کو این اے 60 کے پارٹی ٹکٹ کی مبارکباد دے دی

چکوال : راجہ یاسرسرفراز خان کواین اے ساٹھ کے پارٹی ٹکٹ کی مبارکباد دے دی اور کہا کہ یاسر آپ اپنی کمپین جاری رکھیں اور آپ نے تو ضلع چکوال میں ہلچل مچا دی ہے درحقیقت آپ جیسے لوگ ہی پاکستان تحریک انصاف کا اصل چہرہ ہیں اور آپ لوگوں نے پارٹی کیلئے بہت اہم کردار ادا کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں میں 25 فیصد کوٹہ نوجوانوں کے لئے ہے اور باضابطہ ٹکٹ 2 اپریل تک جاری کر دئیے جائیں گے وہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں نیا پاکستان پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر راجہ یاسرسرفراز خان سے گفتگو کر رہے تھے۔

گذشتہ دنوں چکوال میں ہونے والی افواہ سازی کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے راجہ یاسرسرفراز خان نے خصوصی طورپرچئیر مین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور دخواست کی کہ پی پی اکیس کی پوزیشن کو جلد واضح کیا جائے اس موقع پر راجہ یاسرسرفر از خان کے ہمراہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر چوہدری احسن زاہداور راجہ عثمان ہارون بھی موجود تھے۔