سابق صدر اور ڈکٹیٹر کو ابھی صرف ایک جوتے کی سلامی پڑی ہے،روحیل اکبر

تحریک تحفط پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ معروف صحافی نجم سیٹھی کا نگران وزیر اعلی پنجاب بننا صحافی برادری کیلئے اعزاز کی بات ہے جس سے صحافیوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور ڈکٹیٹر کو ابھی صرف ایک جوتے کی سلامی پڑی ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں اشتعال مزید بڑھے گا کیونکہ پرویز مشرف نے نہ صرف لال مسجد پر حملہ کرکے معصوم اور بے گناہ بچے بچیوں کو شہید کروایا۔

بلکہ محب وطن بلوچ رہنماء نواب اکبر بگٹی کو بھی شہید کروایا تھا جبکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنا اور محسن پاکستان ڈ اکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ روا رکھا جانے والا توہین آمیز سلوک بھی ناقابل معافی ہے۔