آل پاکستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر خواجہ تعریف گلشن کی زیر صدارت اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا

لاہور : آل پاکستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر خواجہ تعریف گلشن کی زیر صدارت اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا جس میں پاکستان بھر سے آئے تاجر رہنمائوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ تعریف گلشن نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔

سب سے اہم مسئلہ توانائی کا بحران ہے جسکے لئے پاکستان بھر کے چھوٹے بڑئے تاجروں سمیت عوام کو یکجان اور متحد ہو کر بجلی کی بچت کو یقینی بنانا ہو گا اور غیر ضروری لائٹس کو بند کرنے کے ساتھ بجلی کی جس حد تک بچت ہوسکے کرنے چاہیے تاکہ بجلی بحران میں کمی ہو سکے انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ ایک دن میں حل ہونے والا نہیں ہے۔

مگر سابقہ دور حکومت نے بجلی بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا جسکی وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانیوں کا فرض ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر یں تاکہ مسائل کم ہو سکیں اور جن کو بجلی نہیں مل رہی اُن شہر ئوں اور دیہاتوں میں بھی بجلی کی فراہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر اپنی اپنی مارکیٹوں میں بجلی کو کم استعمال کرنے کے حوالے سے تاجروں کو آگاہ کریں تاکہ بجلی بحران میں کمی واقع ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پربھرپور یقین اور اعتماد ہے کہ وہ تاجر برادری اور بجلی بحران کو ہر حد تک جا کر حل کرینگے۔