آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

پاکستان(جیوڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ نے پرویزمشرف کیخلاف انتقامی کارروائیوں کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ غداری کیس میں سپریم کورٹ کا لارجربنچ تشکیل نہ دیا گیا تواے پی ایم ایل احتجاجا کیس کا دفاع نہیں کرے گی۔ پارٹی کے رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کوانصاف نہیں دیا جا رہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے ان کے خلاف جوفیصلہ دیا اس کیخلاف اپیل کریں گے اوران کی بطور جج ان کی حیثیت کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ غداری کیس میں سپریم کورٹ کا لارجربنچ تشکیل دیا جائے۔ ہماری جماعت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے۔

گی اورنہ ہی پرویزمشرف کوئی ڈیل کریں گے پارٹی ترجمان نے کہا کہ پرویزمشرف کے خلاف فیصلہ دینے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیزصدیقی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کی تھی اوریہ فیصلہ اس کے بعد کیا گیا ہمارے وکلا زخمی ہیں وکلا میں موجود چند کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے۔