جمعیت علمائے اسلام کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

اسلام آباد (جیوڈیسک)کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ کانفرنس میں 30سیاسی جماعتیں اور اہم شخصیات شرکت کریں گی، فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو بھی اعتماد میں لینا ہوگاجب کہ نگران سیٹ اپ پر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف جو بھی فیصلہ کریں گے ،منظور ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام امن چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں جدو جہد بھی کر رہے ہیں، اب وہ اس میں پوری قوم کی حمایت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امن کے لیے پھونک پھونک کر قدم اٹھا رہے ہیں۔

ماضی میں بھی بہت کوششیں ہوچکی ہیں مگر نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اے پی سی میں مدارس کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ یکجہتی پیدا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی مذاکرات کے لیے پیشکش مثبت اقدام ہے ،وہ عقلمند لوگ ہیں اسی لیے دو تین سیاسی رہنماوں کے نام بھی دیئے۔