کراچی بدامنی کیس، سپریم کورٹ میں آج چوتھے روز بھی سماعت ہو گی

Supreme Court Karachi

Supreme Court Karachi

کراچی (جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت آج چوتھے روز بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے کراچی میں ازسرنوحلقہ بندیوں کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل منیر پراچہ نے نظرثانی کی درخواست پر دلائل دیئے لیکن وہ بینچ کو مطمئن نہ کر سکے۔

جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن ملتوی کرنے کا نہ کوئی بولے اور نہ ہی ایسا خواب میں بھی سوچے۔ کراچی کی نشستیں کم کرنے یا بڑھانے کا آرڈر نہیں کیا۔ مینر پراچہ نے کراچی کی ازسر نو حلقہ بندی آئندہ الیکشن کے بعد تک موخر کرنے کی استدعا کہ لیکن اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔

لارجر بینچ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمی کے فیصلے کو نظر انداز کیا ہے۔ آئی جی سندھ نے عدالت سے معافی طلب کرتے ہوئے جرائم پیش پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کی تحریری یقین دہانی کرائی۔