تمام سیاست دانوں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے،وزیرداخلہ

Habib Khan

Habib Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک)نگراں وزیر داخلہ نے کہا ہے شفاف اورپرامن انتخابات ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تمام سیاست دانوں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔

ملک حبیب نے اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج چاہتی ہے کہ ملک میں سیاسی عمل چلے۔ بیورو کریسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کو قابو کرنا جانتے ہیں۔