آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ۔ مسلم اسٹار ،ینگ حقانی اور ناصر اسپورٹس کی کامیابی

کراچی : شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کا آغاز ہوگیا ۔دوسرے رائونڈ کے پہلے میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے اے ون اسٹار کو 2-0سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے سلیم کاجل نے عمدہ کھیل کی بدولت 2خوبصورت گول کئے ،دوسرامیچ جو کہ ینگ شاہین اور ینگ حقانی کے مابین کھیلا جانا تھا ینگ شاہین کا وقت مققرہ تک گرائونڈ میں نہ آنے پر ینگ حقانی کو ٹورنامنٹ کمیٹی نے فاتح قرار دے دیا۔

جبکہ تیسرے میچ میں ناصر اسپورٹس کورنگی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم رحیم محمڈن کو 3-1کے مارجن سے شکست دیدی ناصر اسپورٹس کی جانب سے قاسم ،عارف اور سلیمان نے گول کئے جبکہ میزبان رحیم محمڈن کی جانب سے واحد گول جواد نے کیا۔

میچ کی خاص بات ناصر اسپورٹس کے گول کیپر واجد کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی پیر حکیم تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرا یا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔میچ ریفری کے فرائض سعید خان ،میر افضل ،اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام فارق تھے۔

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament