علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے ز ائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے

اسلام آباد (پ ر) مجلس وحدت مسلمن پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے، انشاء اللہ یہ اجتماع شام میں ا مریکہ اور اس کے ہمنوا عرب ممالک کی جارحیت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام کو وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرو آزما ہونے اور بحرانوں سے نکالنے کا راہ حل دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع وطن کنونشن کے حوالے سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کے اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسوں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے 8 ستمبر کو سر زمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزاندان اسلام کی شرکت ہوگی جو ملکی دفاع کے حقیقی پاسبان ہوں گے۔