آئی جی سندھ کی تبدیلی، وزیراعظم آفس نے تردید کردی

Zulfiqar Cheema

Zulfiqar Cheema

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم آفس کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے تر جمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سرکاری اور دیگر نجی ٹی وی چینلز پر آئی جی سندھ کی تبدیلی کی خبر کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ یک طرفہ ہے، اس صورت حال پر مشاورت نہیں کی گئی۔