الطاف حسین ملک کے مظلوم عوام کے واحد نجات دہندہ ہیں، نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-A اور 104 میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے حصول کے لئے جد وجہد ناگزیر ہے ایم کیو ایم ملک میں جاگیردرانہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ظلم کی چکی میں پسے مظلوم اور مفلوک الحال عوام کو اُن کی حقوق دلانے کی جد وجہد میں سرگرداں ہے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں خوشحال معاشرہ قائم کرینگے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک کے تمام صوبوں کے عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائینگے حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کی جماعت ہے۔

قائد تحریک محترم الطاف حسین ملک کے مظلوم عوام کو واحد نجات دہندہ ہیں قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نقلاب لائینگے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوام کو متحد اور منظم کرنا ہے انہوں نے اگر اتحاد و یکجہتی ہوگا تو ملک ترقی کرے گا اور متحد ہو کر ہی ملک سے فرقہ ورایت ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri