کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/11/2014

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) واپڈا والوں کی پھرتیاں، 2011 ء میں صارف کا میٹر جل جانے پر 2014 ء میں 39ہزار 8 سو روپے کا بل بھجوا دیا۔ تفصیل کے مطابق صرف ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے گھریلو میٹر 1112400 حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ صارف محمد اسماعیل کھوکھر کے مطابق 2011 ء میں ان کا میٹر جل گیا تھا تو انہوں نے باقاعدہ محکمہ کو اطلاع دے کر اپنے دوسرے میٹر کو استعمال کیا تھا۔ اور لوڈ دوسرے میٹر پر شفٹ کر دیا تھا۔ لیکن اس بار میٹر نمبر 1112400 جو 2011 ء میں جل گیا تھا کا بل 39 ہزار 8 سو روپے بھجوا دیا گیا جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے۔ عدالت نے موجودہ بل 8 ہزار 2 سو روپے جمع کروانے حکم دیتے ہوئے محکمہ کو تا حکم ثانی کاروائی سے روک دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر معمولی فول پروف انتظامات کے باعث ضلع بھر میں امن قائم ہوا۔ جس پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین ، ایس پی لیہ نذر عباس ، اے سی لیہ رائو فضل الرحمن ، اے سی کروڑ تنویر یزدان ، اے سی چوبارہ جام آفتاب ، ممبران امن کمیٹی ایس ایچ او لیہ مہر سعید احمد ، ایس ایچ او کروڑ منظور خان میرانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ، یونیورسل ہیومن رائٹس ضلع لیہ کے صدر طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کافی محنت کے ساتھ ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے۔ جس کے باعث ضلع بھر میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملا۔ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام پر اللہ تعالیٰ کے بے حد شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میرے دروازے ہر شخص کیلئے کھلے ہیں۔ انشاء اللہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کوئی بھی سائل اپنا مسئلہ خود بیان کر سکتا ہے۔ علاقہ سے چوروں ، منشیات فروشوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او کروڑ منظور خان میرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سخت محنت کر کے سیکورٹی کے کامیاب انتظامات کروائے۔ جس میں شہریوں اور تاجروں کا بھی تعاون رہا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہترین انتظامات کے باعث ضلع بھر میں امن قائم ہوا۔ انشاء اللہ تھانہ کروڑ کے معاملات انتہائی غیر جانبداری کے ساتھ چلائے جارہے ہیں۔ ہر شخص میرے پاس دادرسی کیلئے خود آسکتا ہے۔ میرے دروازے ہر شخص کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ بھر سے چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز سپیشل مجسٹریٹ اے سی کروڑ تنویر یزدان اور نائب تحصیلدار حاجی ذوالفقار علی نے اوور چارجنگ پر مختلف دکانداروں کو 13 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین نے موقع پر پہنچ کر سپیشل مجسٹریٹ حاجی ذوالفقار علی سے ایک دکاندار کو جرمانہ کرتے ہوئے 3 ہزار روپے کی رسید چھین کر پھاڑ دی۔ اور جرمانہ وصول کرنے نہ دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اے سی کروڑ تنویر یزدان نے 90 موڑ کے ایک دکاندار غلام علی کو اوور چاجنگ کرنے پر 3 ہزار روپے جبکہ سپیشل مجسٹریٹ نائب تحصیلدار حاجی ذوالفقار علی کروڑ کے دکانداروں حافظ غلام یٰسین کو 5 ہزار ، ثناء اللہ کو 3 ہزار اور ملک قیصر کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ حاجی ذوالفقار علی ملک قیصر کو جرمانہ کر رہے تھے کہ انجمن تاجران کے صدر حاجی مختیار حسین موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے سپیشل مجسٹریٹ سے جرمانے کی کاٹی کگئی رسید چھین کر پھاڑ ڈالی۔ اور حاجی ذوالفقار علی خاموشی سے واپس چلے گئے اور اعلیٰ حکام نوٹس میں دے دیا گیا۔