الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو بااختیار شہر کراچی کو دنیا کا مثالی شہر بنائیں گے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے احساس محرمیوں کا خاتمہ ضروری ہے عوام کو حقوق سے محروم رکھنے والا معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ایم کیو ایم قائدتحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو با اختیار اور شہر قائد کو دنیا کا عظیم مثالی شہر بنا ئے گی ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی رابطہ مہم اور عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی سے قبل علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کی شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران کو طلب کرکے عوامی شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر فراہمی و نکاسی آب سمیت صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوامی مسائل سے آگاہ ہے اور عوام کو علاقائی بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔