الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، ایم کیو ایم کا احتجاج ملتوی

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا گیا۔ اب احتجاج اتوار کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کو ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا جانے والا احتجاج اور جلسے کے حوالے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کو مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کو ہفتے کے بجائے اتوار کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب تک احتجاج اور جلسے کے حوالے سے کراچی میں کسی مقام کا تعین نہیں کیا گیا تاہم احتجاج کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔