پنجاب حکومت کا پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

Kite Flying

Kite Flying

لاہور (جیوڈیسک) لاہوریوں کے بسنت منانے کے ارمان دل میں ہی رہ گئے۔ پنجاب حکومت نے جشن بہاراں میں پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بوکاٹا کے للکارے مارنے کیلئے لاہوریوں کو مزید ایک سال انتظار کرنا ہو گا کیونکہ پنجاب حکومت نے آخر کار پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے حکومت نے چھانگا مانگا میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور میں زور و شور سے پروگرام بنائے جانے لگے لیکن حکومت کو رپورٹس ملی تھیں کہ پتنگ بازوں نے کیمیکل لگی ڈور بڑی مقدار میں محفوظ کر رکھی ہے جس پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جشن بہاراں ہو گا۔

ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے لیکن پتنگ بازی نہیں ہو گی۔ البتہ پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو امید دلائی ہے کہ اگلے سال جتنی چاہے پتنگیں اڑا لینا۔