الطاف حسین کا کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ مہتاب ، فرحان ، توصیف شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیر جمہوری اور غیر آئینی کارروائیاں فوری بند کی جائیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ 98 کے بزرگ کارکن عبدالوحید کے صاحبزادے مہتاب۔

یونٹ کی کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فیضان ، ایم کیو کے ہمدرد توصیف اور فرحان کو ملیر سٹی تھانے کے سامنے سے اغوا کے بعد بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہون نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہتاب، فرحان، توصیف شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیر جمہوری اور غیر آئینی کارروائیاں فوری بند کی جائیں۔