الطاف حسین نے کراچی کو علیحدہ کرنے کا مطالبہ نہیں سوال کیا، رضا ہارون

Raza Haroon

Raza Haroon

کراچی(جیوڈیسک)کراچی ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی، الطاف حسین نے کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ نہیں سوال کیا تھا، عام انتخابات کیلئے ہمارے امیدواروں کو کارنر میٹنگوں سے دور رکھا گیا۔

عوام نے بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کیا، ووٹرز کے ٹرن آوٹ نے تمام ہتھکنڈوں کو رد کردیا، بڑی تعداد میں ووٹ دینے پر قوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ان چیزوں کو ناکام بنادیا تو دہشت گردی کا سہارا لیا گیا۔

ہمارے نامزد امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے کی آزادی نہیں تھی، ہمارے امیداروں کو کارنر میٹنگ سے دور رکھا گیا، عوام نے بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی۔

بڑی تعداد میں ووٹ دینے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، لوگوں کے ٹرن آوٹ نے سارے ہتھکنڈے کو رد کردیا۔ رضا ہارون نے کہا کہ الطاف حسین نے کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کا سوال کیا تھا مطالبہ نہیں، کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔