الطاف حسین کی شام میں حضرت خالد بن ولیڈ کے مزار پر حملے کی مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شام میں جاری جھڑپوں کے دوران ہونے والی گولہ باری سے صحابی رسول حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار کو نقصان پہنچائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ اس قسم کے مذموم واقعات کسی بھی مسلمان کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے شام میں برسر پیکار تمام متحارب گروپوں سے اللہ، رسول اور اسلام کے نام پر اپیل کی کہ وہ خدارا اپنی لڑائی میں اہل بیت اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو نقصان نہ پہنچائیں اور ان کے تقدس کو پامال نہ کریں۔