الطاف حسین نے نائن زیرو پر تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن(جیوڈیسک) لندن متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روزنائن زیرو پر تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیاہے اور کہا ہے کہ جن عناصرنے یہ غیرتنظیمی حرکت کی ہے میں ان کے عمل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ان عناصر کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں اور ساتھیوں کے ساتھ جو بدکلامی اور افسوسناک عمل کیا گیا۔

اس پر میں اراکین رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں اوردیگر ساتھیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہو ں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی اور نازیبا حرکات کی ہیں اگر وہ ایم کیو ایم کے کارکن ہیں تو 24 گھنٹوں میں نائن زیرو آکر رابطہ کمیٹی کے نام معافی نامے لکھ کر جمع کرائیں ، بصورت دیگرایسے افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

الطاف حسین نے اس موقع پر بعض ذرائع رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کے ساتھ ہونیوالی حرکات پر بھی سخت افسوس کا اظہارکیا اور انہیں یقین دلایا کہ جن عناصر نے ان کے ساتھ بدکلامی کی ہے ان کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔