حیدرآباد : عمران خان کے بیان کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاج

PTI Protest

PTI Protest

حیدرآباد(جیوڈیسک) حیدرآباد ایم کیوایم حیدرآبادزون کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کے خلا ف احتجاج کیاگیا۔پریس کلب کے باہر کئے گئے احتجاج میں ایم کیوایم حیدرآباد زونل انچارج محمد شریف ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورکارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

انہوں نے عمران خلاف کے بیان کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مذمتی بینر اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ زہرہ شاہد حسین کے قتل پر عمران خان کے حالیہ بیان سے الطاف حسین اورکارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف معذرت کریں اوراپنا بیان واپس لیں۔