تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی

Zahra Shahid

Zahra Shahid

کراچی(جیوڈیسک) کراچی تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ،تدفین کے بعد برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈیفنس فیز فور میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کی لاش کا پوسٹ مارٹم آج صبح جناح ھسپتال میں مکمل کرلیا گیا۔

لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر نسرین قمر کے مطابق 60 سالہ زہرہ شاہد کو 30 بور پستول کی دو گولیاں قریب سے لگیں جبڑے پر لگنے والی ایک گولی سر کے پار ہوگئی جبکہ دوسری گولی پیٹھ میں لگی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زہرہ شاہد پر فائر کی گئی 4 میں سے 2 گولیاں ان کے گھر کیدروازیپر لگیں۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق قتل کی واردات کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا مقتولہ کی نماز جنازہ سلطان مسجد اورتدفین ڈیفنس فیز فور کے قبرستان میں ہوگی،جبکہ تدفین کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہر کیا جائے گا۔