الطاف حسین کی نیول افسر کیپٹن ندیم کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں نیول افسر کیپٹن ندیم کی شہادت اور ان کی اہلیہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے نیول افسر کو فائرنگ کرکے شہید اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اور شہر میں بدامنی اور بدترین صورتحال کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں کیپٹن ندیم کی شہادت پر ان کے سوگوار لواحقین ،پی این ایس جوہر کے نیول افسران اور سپاہیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔

انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور شہید کی اہلیہ کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے قریب مسلح دہشت گردوں کی نیول افسر کیپٹن ندیم کی گاڑی پر فائرنگ۔

ان کی شہادت اور اہلیہ کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔ شہر میں دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور شہر میں قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائیں۔