امریکا: 1000 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال کی بندرگاہ آمد، نیویارک میئر کا خیر مقدم

US Navy Ships

US Navy Ships

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے امریکی نیوی بھی میدان میں اتر آئی ہے۔ امریکی نیوی کی طرف سے ایک بحری جہاز پر 1000 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال تیار کیا ہے جس کی مدد سے نیویارک اور دوسرے شہروں میں کرونا کے بیماروں کے علاج میں مدد فراہم کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی نیوی کا موبائل اسپتال ‘ یو ایس این ایس کمفرٹ’ نیویارک کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ دوسری طرف نیویارک کے میئر ‘بل ڈی پالاسیو’ نے بحری جہاز پرمشتمل اسپتال کو نیوی کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسپتال کرونا کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کرے گا۔

ڈی پلاسیو نے سوموار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کرونا وبا کے حوالے سےہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ جہاز کی آمد سے اسپتالوں پر دباؤ کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے موجودہ طبی صلاحیت سے تین گنا زیادہ ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ “یو ایس این ایس کمفرٹ” جہاز جو 11 ستمبر کے بعد نیویارک شہر بھیجا گیا تھا۔ پہلے اسے وائرس کے بغیر دوسرے امراض کا شکار افراد کے علاج کے لیے مختص کیا گیا تھا مگر اب اسے صرف ‘کوویڈ 19’ کے مریضوں کے لیے خالی کیا گیا ہے۔

اس موبائل اسپتال میں 1000 بستروں پرمشتمل درجنوں کمرے ہیں جب کہ 24 گھنٹے طبی سروسز فراہم کرنے کے لیے جہاز پر 12 آپریٹنگ روم قائم کیے گئے ہیں۔

جہاز کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اتوار کے روز کرونا کی وباء سے نیو یارک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی تھی۔

بیماریوں کے قابو پانے اور روک تھام کے لیے امریکی مراکز نے پیر کو کہا کہ امریکا میں کرونا کے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 904 ہوگئی ہے۔ تازہ اعدادو شمارکے مطابق اب تک 2405 افراد امریکا میں کرونا کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں