امریکہ کی چار ریاستوں کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، سیکڑوں افراد کی نقل مکانی

Fire

Fire

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی چار ریاستوں کے گرد جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ امریکی ریاست واشنگٹن ، کیلی فورنیا کے جنگلات ان دنوں شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

آگ کی وجہ سے سیکڑوں ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔ فائر فائٹرز ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں حکام کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ رہائشی علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے ، سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔