امریکا میں مودی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Protest

Protest

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور تاریخی احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیوسٹن کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے پہنچے تو ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مظاہرین نے مودی مخالف پوسٹرز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ہزاروں افراد نے مودی کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے عالمی برداری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر کے پرچم تھامے مظاہرین کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر سے اپنا قبضہ اور لاک ڈاؤن ختم کرے۔