امریکا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا

Oil

Oil

نیو یارک (جیوڈیسک) بینک آف امریکا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا، سعودی عرب اور روس ، کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

نہ روس نہ سعودی عرب، اس سال امریکا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے ، بینک آف امریکا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سال دو ہزار چودہ کی پہلی سہ ماہی میں امریکا نے یومیہ ایک کروڑ دس لاکھ بیرل تیل پیدا کیا۔

اس اوسط سے رواں سال امریکا دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرے گا۔ گزشتہ سال تیل پیدا کرنے والے ممالک میں روس پہلے اور سعودی عرب دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر تھا، رپورٹ کے مطابق امریکا اس سال کے آخر تک دس لاکھ بیرل تیل یومیہ برآمد کرسکتا ہے۔