امریکا : برفباری سے نظام زندگی مفلوج ، ہزاروں پروازیں منسوخ

America Snow

America Snow

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں برف کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا، نیویارک میں تین فٹ تک برفباری ہوئی، ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برف باری کی حالیہ لہر کی وجہ سے شہروں کا زمینی اور فضائی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ م

حکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ اب تک ہونے والی شدید برف باری ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو سفر نہ کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔