امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، ملزم فرار

America Firing

America Firing

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پرتشدد واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق ایک مرد اندھا دھند فائرنگ کے بعد واردات کی جگہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بڑی مارکیٹ اور سیاحوں کی دلچسپی کے کئی مقامات ہیں۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔