امریکی کانگریس نے یوکرین کی مدد کیلئے پاکستانی امداد میں کٹوتی کی منظوری دیدی

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کی مد میں پاکستان کو ملنے والی امداد میں سے 10 ملین ڈالر یوکرین کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے بین الاقوامی تعلقات نے یوکرین سپورٹ ایکٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت پاکستان کو کیری لوگر بل کی مد میں ملنے والی 1.5 ارب ڈالر امداد میں سے 10 ملین ڈالر یوکرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب بل کو منظوری کے لئے ایوان نمائندگان بھیجا جائے گا۔