امریکی طلبا کی اکثریت اپنے حکمرانوں کو دنیا کیلئے داعش سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے، سروے

Harvard University

Harvard University

واشنگٹن (جیوڈیسک) کیمبرج یونی ورسٹی کے طلبا کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کی ہارورڈ یونی ورسٹی کے طلبا نے خود کو دنیا میں امن کا ٹھیکیدار سمجھنے والے امریکا کو دنیا کے امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

کیمبرج یونی ورسٹی کے طلبا نے امریکا کی ہارورڈ یونی ورسٹی میں ایک سروے کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ آپ امریا اور داعش میں سے کسے دنیا کے امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں جس پر طلبا کی اکثریت کا کہنا تھا کہ امریکا کی دنیا اور اس کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی پالیسی دنیا میں امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ امریکا کی سامراجیت اور مشرق وسطیٰ میں تیل کے ذخائر پر قبضے کی پالیسی پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے اور داعش جیسے جنگجو گروپوں کو طاقت حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔