امریکی ڈو مور پالیسی کی لابی پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتی، عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

نوشہرہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے حامی نہیں، امن چاہتے ہیں۔ پاکستان میں آگ لگی ہے اور وزیراعظم غیر ملکی دورے کر رہے ہیں۔

نوشہرہ میں امہ ویلفئر ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی ڈو مور پالیسی کی لابی ملک عزیز میں امن نہیں دیکھنا چاہتی۔

پی ٹی آئی کے چئیر مین نے کہا کہ 20 نومبر سے نیٹو سپلائی کی بندش کا مطلب مغرب کیساتھ جنگ نہیں بلکہ یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ عمران خان نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ملکی دوروں سے پہلے ملک کو اس قابل بنا دیں کہ غیر ملکی یہاں آ کر سرمایہ کاری کر سکیں۔ بد امنی کی یہ حالت ہے کہ کوئی کرکٹ کھیلنے بھی پاکستان آنے کو تیار نہیں۔