اومیکرون سے متعلق گھبرانا نہیں ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

 Joe Biden

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ سے متعلق فکرمند ہونا چاہییے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز اور پھیلاؤ سے متعلق خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم اومیکرون سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ اومیکرون کےبارے میں فکرمند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مکمل ویکسینیٹڈ اور بوسٹرخوراک لگوانے والے محفوظ ہیں تاہم جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ان کے لئے خطرہ ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے جلد خود کوویکسینیٹڈ کرلیں۔ آئندہ ماہ 50 کروڑ فری ریپڈ ٹیسٹ ہوم کٹس شہریوں کو دستیاب ہوں گی۔

صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اومیکرون کی وجہ سے عائد سخت سفری پابندیوں میں نرمی پرغورکررہے ہیں۔