انجلینا جولی کا کینسر سے بچاؤ کیلیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاو کے لیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ سرجری کرائیں گی وہ ایسا احتیاطی طور پر کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انھیں اچھے ڈاکٹرز ملے ہیں۔ جولی کے شوہر بریڈ پٹ نے بھی ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ انجلینا جولی گزشتہ سال بھی کینسر سے بچاو کے لیے چھاتی کی سرجری کروا چکی ہیں۔