انجلینا جولی کا کینسر سے بچاو کیلئے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ سرجری کرائیں گی وہ ایسا احتیاطی طور پر کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انھیں اچھے ڈاکٹرز ملے۔

جولی کے شوہر بریڈ پٹ نے بھی ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ انجلینا جولی گزشتہ سال بھی کینسر سے بچاو کے لیے چھاتی کی سرجری کروا چکی ہیں۔