انقرہ : وزیر اعظم نواز شریف آج ترک صدر، وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

انقرہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج انقرہ میں ترکی کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور پاک ترک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترکی کے تین روزہ دورے کے دوسرے دن آج وزیر اعظم نواز شریف نے انقرہ میں ترکی کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور ان سے سیکیورٹی کی صورت حال پر بات چیت کی اور پاکستان میں ترکی کی طرز کی پولیس فورس کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی پولیس کو جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کریں گے اور پاکستانی پولیس اہل کاروں کی ترکی میں تربیت بھی کرائی جائے گی۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سیکریٹری داخلہ، ترک وزیرداخلہ اور پولیس چیف بھی موجود تھے۔اس سے پہلے وزیر اعظم اتاترک میوزیم کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم آج ترک صدر عبداللہ گل سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ترک صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو جمہوریہ نشان دیا جائے گا۔ وزیر اعظم آج اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ اعلی سطح کی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکا پریس بریفنگ بھی ہوگی۔ وزیر اعظم آج ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں 15 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔