انسائیڈر ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے طریقہ کار واضع

Secp

Secp

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ا سٹاک مارکیٹوں میں حصص کی انسائیڈرٹریڈنگ کی روک تھام کے پیش نظر ،حساس معلومات کو صیغہ راز رکھنے اور متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کاطریقہ کار واضع کر دیا ہے

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ ایسی تمام معلومات جو اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے ،ان معلومات تک صرف کمپنی کے ذمہ دار عہدیدران کو رسائی حاصل ہو۔

نوٹیفیکیشن میں حساس معلومات کو ایس ای سی پی، اسٹاک مارکیٹ کی انتظامیہ اور جنرل پبلک کو جاری کرنے کا طریقہ کار بھی وضح کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ کمپنی کے ایسے تمام عہدیداران کے نام ایس ای سی پی کو فراہم کریں گئیں جو کہ حساس معلومات تک رسائی رکھتے ہوں۔ حساس معلومات کو غیر متعلقہ اشخاص پر منکشف کرنے کی صورت میں ذمہ دار عہدیداران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔