انسداد دہشت گردی، پولیس کی تربیت کیلئے تعاون کرینگے، برطانوی وزیر داخلہ

British Prime Minister

British Prime Minister

اسلام آباد(جیوڈیسک) برطانیہ نے دہشت گردی کے خاتمے اور پولیس کی تربیت کے لیے مدد کی پیشکش کر دی،برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسلام آباد میں برطانوی وزیر داخلہ نے چودھری نثار علی سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

ادھر پاک برطانیہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے وفاقی اور صوبائی پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستانی پولیس کو جدید سازو سامان اور تربیت فراہم کریگا، انسداد دہشت گردی کیلئے قائم ادارے نیکٹا کو موثر بنایا جائیگا، انسداد دہشتگردی سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔