اے پی سی کے بعد 460 شہری واہلکار شہید کیے گئے، سیکیورٹی ذرائع

Pakistan Army

Pakistan Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 ستمبر 2013ء کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے اب تک مجموعی طور پر 460 معصوم شہری وسیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ 1264 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں شہید ہونیوالے 460 افراد میں 308 عام شہری، 114 پاک فوج اور 38 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالے 1264 افراد میں 684 سویلین، 531 ملٹری اور 49 پولیس افسران واہلکار شامل ہیں۔