اے پی سی کا انعقاد، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیئے آل پارٹیز کانفرینس کا انعقاد مارکیٹ کے لیے مثبت ثابت ہوا، سیشن کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، ایک موقع پر 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 22 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کی جانب سے متحد ہو کر ملک میں دہشت گردی کے خلاف ضروری اقدامات کے فیصلے متوقع ہیں، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں موجود سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے اور حصص بازار میں ایک تیزی کی لہر آئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے قرضے کی منظوری ملنا بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ بنی۔