دہشتگردوں کی فہرست میں نام ڈال کر استحقاق مجروح کیا گیا، فیصل سبزواری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے راہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے میرا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال کر استحقاق مجروح کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ان سمیت نو اراکان سمبلی کو دہشت گرد قرار دے کر استحقاق مجروح کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ اس مقدس ایوان کے ان اراکان کو نام نہاد ری پبلکن آرمی کا رکن قرار دیا گیا۔

اور فہرست میں فیصل سبزواری سمیت ڈاکٹر صغیر احمد، عظیم فاروقی، ریحان ظفر، افتخار عالم، کامران احمد، اشفاق منگی، انور رضا اور ارتضی فاروقی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود ایسی فہرست کو نہیں مانتے، جبکہ جرائم پیشہ افراد سے متعلق بنائی گئی فہرست غلط ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے راہنما سید سردار احمد نے کہا فہرست میں شامل 30 سے 40 افراد گرفتار ہوچکے ہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ فہرست درست ہے۔