اپولو11 راکٹ انجن 44 سال بعد سمندر سے برآمد

Washington Rocket engine

Washington Rocket engine

واشنگٹن(جیوڈیسک)دنیا کے پہلے انسان کو چاند پر لے جانے والے اپولو 11 راکٹ کے انجن 44 سال بعد بحر اوقیانوس سے نکال لئے گئے ہیں۔16جولائی 1969کو اپولو11مون مشن کے تحت نیل آرم اسٹرانگ اور بز ایلڈرِن چاند پر گئے۔

تاریخ رقم کردی۔ اپولو 11راکٹ کے انجن گذشتہ 44 سال سے بحراوقیانوس کی تہہ میں 14ہزار فٹ کی گہرائی میں پڑے تھے۔ ان کی تلاش کا کام کرنے والی ٹیم بیزوز ایکسپی ڈیشن bezos expeditions نے گذشتہ سال راکٹ کے انجن تلاش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک سال بعد ٹیم نے انجن کے کئی پرزے سمندر سے بحفاظت نکال لئے ہیں۔ کئی برسوں تک پانی پڑے رہنے کی وجہ سے کئی پرزوں کے سیریل نمبر مکمل یا جزوی طور پر مٹ چکے ہیں۔