منظور وٹو کا نواز شریف کو اثاثے ظاہر کرنے کا چیلنج

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے نواز شریف کو اثاثے ظاہر کرنے کا چیلنج کر دیا۔ کہتے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو ہی کامیاب کرائیں گے۔

علامہ اقبال ائیرپورٹ پر تقریب سے خطاب میں منظور وٹو نے کہا کہ انہوں نے دو ہزار بارہ تک اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کر کے سب کے منہ بند کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ایک سڑک کی تعمیر پر پنجاب کے تمام فنڈز لگا دئیے جو رقم بچی وہ دانش سکولوں پر ضائع کر دی۔ منظور وٹو نے پی آئی اے کے ریگولر ہونے والے ملازمین میں لیٹرز بھی تقسیم کیے۔