یکم اپریل کو بطور اپریل فول منانا حرام ہے یہ اللہ تعالی کی ناراضگی کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ مامون الرشید قادری

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی مامون الرشید قادری نے کہا کہ یکم اپریل کو بطور اپریل فول منانا حرام ہے یہ اللہ تعالی کی ناراضگی کے اسباب میں سے ایک سبب ہیجھوٹ بولنے سے روزی میں برکت ختم ہو جاتی ہے اس لئے اس جھوٹ سے ہر حال میں کنارہ کش ہو نا چاہیے۔

اس لئے یہ ایسا برا فعل ہے جو کہ خود بھی جھوٹ بولنے والا اس کو پسند نہیں کرتا اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ اغیار کے نقش قدم پہ نہ چلیں کیونکہ کل بروز قیامت کسی اور نے نہیں بلکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شفاعت کرنی ہے اور کل کسی سفاعت کام آئے گی تو وہ مدینہ والے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی شفاعت کام آئے گی اس لئے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ آج کے دن جھوٹ سے مکمل طور پہ اجتناب کرٰں تاکہ کل بروز قیامت حضور علیہ السلام کی شفاعت ِصغری و کبری کا حصول کر سکیں۔