پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

Lt Gen Faiz Hameed

Lt Gen Faiz Hameed

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انجینیر ان چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گی ا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز تھے انہیں اب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔