آرمی چیف جنرل راحیل کا ٹلہ رینج میں فوجی مشقوں کا معائنہ

General Raheel Military Exercises

General Raheel Military Exercises

جہلم (جیوڈیسک) جہلم کے قریب ٹلہ رینج میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، جن میں لاہور کور اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

جہلم کے قریب حقیقی جنگی ماحول میں پاک افواج نے فوجی مشقیں کیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ٹلہ رینج پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے استقبال کیا۔ فیلڈ کمانڈرز نے آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی۔

لاہور کور کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا ہی امن کی ضمانت ہے۔ جنگی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جائیں گے۔